علی عمران
عمران سیریز کا مرکزی کردار، علی عمران، ایک ایسا کھلنڈرا اور شریر انسان ہے جسے اپنے ملک سے بہت محبت ہے اور وہ اس کی خلاف کسی بھی قسم کی سازش برداشت نہیں کر سکتا۔ عمران نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ اس کے والد رحمان ایک تفتیشی ایجنسہ کے سربراہ ہیں لیکن ان کے اپنے بیٹے عمران سے مختلف امور پر شدید اختلافات ہیں جس کی وجہ سے عمران گھر چھوڑ دیتا ہے اور اپنے نوکر سلمان کو ساتھ علاحدہ رہائش اختیار کر لیتا ہے۔
عمران ملکی تحفظ کے لیے ایک خفیہ ایجنسی قائم کرتا ہے۔ بطور سربراہ وہ ایکس ٹو (X2) کا نام اختیار کرتا ہے لیکن اس ایجنسی کے کسی کارکن کو بھی عمران کی اصلیت کا معلوم نہیں ہے۔ یہ حقیقت عمران کے علاوہ صرف دو افراد جانتے ہیں۔ ایک ملک کی سب سے سپریم شخصیت اور دوسرے سیکریٹری خارجہ سر سلطان جو عمران سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
یہ ایجنسی مختلف ناولوں میں مختلف کارنامے سر انجام دیتی ہے۔ اس سیریز کے چند اہم کرداروں کے کے نام یہ ہیں:
کرداروں کی فہرست
- طاہر (جسے ایجنسی کے تمام افراد ایکس ٹو کے نام سے جانتے ہیں)
- جولیانافٹز واٹر (سوئس قومیت رکھنے والی ایک ذہین لڑکی جو عمران کو چاہتی ہے)
- صفدر
- خاور
- تنویر
- جوزف (عمران کا ذاتی افریقی النسل باڈی گارڈ)
- سلیمان (عمران کا ملازم اور باورچی)
- سپرنٹنڈنٹ فیاض (رحمان صاحب کے ادارے میں ملازم)
- ان ناولز کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنکس پر کلک کریں
No comments:
Post a Comment