by Mubarak Ali
ملحد کا اوور کوٹ برتولت بریخت کی تحریر ہے اور اس کا ترجمہ ڈاکٹر مبارک علی نے کیا ہے۔
مصنف کا تعلق جرمنی کے نازی دور سے ہے اور فاشزم کے خلاف اپنا ایک اصولی اور سخت موقف رکھتے ہیں، اور اشرافیہ کے خلاف لکھنے کے باعث اُنہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا عرصہ جلا وطنی میں بھی گزارا ہے۔
اس کتاب میں کئی ایک مضامین ہیں ، جبکہ مرکزی مضمون ملحد کا اوور کوٹ کافی دلچسپی کا حامل ہے۔
[
اس مضمون میں ایک فلسفی برونو کے ایک مقدمے سے متعلق ہے کہ جس نے چرچ کے اعتقادات کے خلاف اپنا ایک موقف اختیار کیا اور اُسے اس موقف سے دستبردار ہونے کے لئے حکومت اور عدالت کے دباؤ کا سامنا ہے۔ تاہم اصل کیس کے دوران اُس سے ایک عورت آ کر ملتی ہے کہ جس سے برونو نے ایک اوور کوٹ سلائی کروایا تھا لیکن اُسے اتنی مہلت نہیں مل سکی کہ وہ اُس اوور کوٹ کی قیمت ادا کر سکے۔ یہ قصہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے اور مصنف نے حسنِ خوبی سے یہ بات پڑھنے والوں پر عیاں کی ہے کہ جو شخص اپنی جان کی پرواہ کم کر رہا ہے اور غریب عورت کے کوٹ کی قیمت کی ادائیگی کے لئے اس قدر پریشان ہے، وہ کیسا اصول پرست شخص ہوگا۔
(hide spoiler)]
ایک اور مضمون میں بادشاہ اور فقیر کا مکالمہ بھی کافی دلچسپ ہے۔
گو کہ خاکسار الحادی عقائد کو بالکل درست نہیں سمجھتا ، تاہم بہتر یہی سمجھتا ہے کہ ٹھیٹھ مذہبیت پر اصول و منطق کو ترجیح دی جائے۔ اس اعتبار سے یہ ایک اچھی کتاب ہے اور بالغ ذہن والے افراد کو ضرور پڑھنی چاہیے۔
No comments:
Post a Comment