زندگی کا دروازے کھلا ہے۔
ڈیل کارنیگی کی اس کتاب میں جو آپ کے ہاتھوں میں ھے ایسے کئی افراد کا ذکر آئے گا جنہوں نے اپنی زندگی میں انتہائی دشوار حالات کا سامنا کیا لیکن کبھی جب ہمت نہیں ہاری۔ آخر کار کامیابیوں نے ان کے قدم چومے اور انہوں نے اپنی مشکلات پر قابو حاصل کر لیا۔ آپ یہ غیر معمولی واقعات پڑھ کر یقیناً آپ کے دل و دماغ میں عزم وہمت کے دریا ابلتے ہوئے محسوس کریں گے۔
کیا آپ اس شخص کے بارے میں نہیں جاننا چاہیں گے جس نے انتہائی محنت اور تگ ودو کے بعد سب غیر معمولی حقائق اور واقعات جمع کیے اور آپ تک پہنچائے۔ ڈیل کارنیگی ایک بے مثال مصنف ہے جس نے اپنی کتابوں کے ذریعے کروڑوں لوگوں کے مردہ جزبوں کو نئے سرے سے زندہ کیا۔ اس نے شکست خوردہ لوگوں میں کامیابی حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔
اس نے ایسی کتابیں لکھیں جن کی شہرت کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا۔ ایسی کتابیں تصنیف کرنے کا خواب تو ہر لکھاری دیکھتا ہے مگر ایسے خوابوں کی تعبیر کارنیگی جیسے لوگوں کی کے حصے میں آتی ہے۔ جب اس کی پہلی کتاب مارکیٹ میں آئی تو ابتدائی دو تین مہینوں میں اس کی ایک کروڑ سے زیادہ جلدیں فروخت ہو گئیں۔ اس کی کتابوں کی مقبولیت کا سبب یہ تھا کہ وہ اپنی کتابوں میں کامیابی اور کامرانی کے راز تجربات کے ذریعے بیان کرتا ہے۔
اس کا انداز تحریر سادہ آسان فہم اور دل میں اتر جانے والا تھا۔ اس کے دماغ میں یہ بات راسخ ہو چکی تھی کہ انسانیت کی مدد کی جائے اور مسائل کے گرداب میں پھنسے لوگوں کو جینے کا حوالہ دیا جائے۔ وہ انسانی ہمت اور حوصلے پر اس قدر یقین رکھتا ہے کہ بڑی سے بڑی جنگ جیتنے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔ وی شکست اور پسپائی جیسے الفاظ سے ناآشنا تھا۔ اور اس نے یہ امنگیں لوگوں کے مردہ دلوں میں پیدا کرنے کی نہ صرف کوشش بلکہ اپنے مقصد میں کامیابیاں سمیٹیں ہیں۔
1 comment:
ok
Post a Comment