مولانا فضل الرحمٰن شخصیت و سیاست - KitabGhar.Blog

Free books "A room without books is like a body without soul."

Monday, June 8, 2020

مولانا فضل الرحمٰن شخصیت و سیاست



مولانا فضل الرحمان اپنے آپ کو ایک غریب مولوی کے بیٹے کی حیثیت سے متعارف کراتے ہیں۔

ان کے والد مفتی محمود ذوالفقار علی بھٹو دور میں اپوزیشن لیڈر اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دینی مدارس سے تعلیم حاصل کی۔ ان کی تربیت ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ماحول میں ہوئی۔ مفتی محمود سیاسی اور دینی مصروفیات کی وجہ سے گھر سے دور رہتے تھے، ان کی پرورش ان کے چچا خلیفہ محمد نے کی۔
وہ گاؤں کے پرائمری سکول میں بھی پڑھنے جاتے تھے۔
جب وہ چھٹی جماعت میں پہنچے تو ان کے والد مفتی محمود نے یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے انھیں گھر سے دُور ملتان مدرسہ قاسم العلوم بھیج دیا۔
یہاں انھوں نے مدرسے کے ساتھ میٹرک تک تعلیم بھی حاصل کی، جس کے بعد انھیں خالص دینی تعلیم کے لیے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ بھیج دیا گیا جہاں وہ ایک سال سے زائد عرصہ مقیم رہے اور پھر دوبارہ ملتان آگئے۔ انھوں نے اکوڑہ خٹک میں بھی آٹھ سال تک دینی تعلیم حاصل کی۔
دوران تعلیم انھیں اپنے اساتذہ سے خوب ڈنڈے بھی کھانا پڑے۔ اس عرصے میں ان کے والد مفتی محمود نے انھیں جلسوں، جلوسوں اور سیاسی سرگرمیوں سے دور ہی رکھا۔
انھوں نے اپنے والد کے برعکس ایک شادی پر ہی اکتفا کیا۔
بچپن میں انھیں والی بال کھیلنا پسند تھا۔ جب ان کے والد کی وفات ہوئی تو پھر سیاست کے میدان کے کھلاڑی بن گئے
DOWNLOAD


No comments:

DEVTA-PART 2

    "دیوتا" "دیوتا" اردو ادب کی تاریخ کا سب سے طویل اور مشہور سلسلہ وار ناول ہے، جو محی الدین نواب کی تخلیق ہے۔ یہ ناول ...

Search This Blog