موسی بن نصیر - KitabGhar.Blog

Free books "A room without books is like a body without soul."

Friday, June 12, 2020

موسی بن نصیر

موسیٰ بن نصیر کا آبائی خاندان مسیحی تھا۔ اور عین التمر میں مقیم تھا۔ شام و ایران کی سرحد پر واقع یہ شہر اہم تجارتی مرکز تھا۔ خالد بن ولید نے عین التمر فتح کیا تو آپ کے والد نصیر کو گرفتار کرکے مدینہ بھیج دیا دستور کے مطابق وہ غلام تھا۔ لیکن قبول اسلام کے بعد اس کے مالک عبدالعزیز بن مروان نے آزاد کرکے (موالی) دوست بنا لیا۔ موسی کی پیدائش عہد فاروقی 19 ہجری میں ہوئی۔ آپ کی تعلیم و تربیت اسی ماحول میں ہوئی جس میں عمر بن عبد العزیز مجدد الف اول پرورش پا رہے تھے۔ عبد الملک نے موسٰی کو بصرہ میں خراج وصول کرنے کا افسر مقرر کیا۔ لیکن جلد ہی موسٰی پر بددیانتی کا الزام لگا تاہم آپ اپنے مربی عبد العزیز کی سفارش پر سزا سے بچ گئے۔ عبد العزیز نے موسی پر عاید کردہ جرمانہ اپنی جیب سے ادا کیا عبد العزیز نے انہیں اپنے پاس مصر میں بلایا وہ موسٰی کی دیانت و ذہانت سے آگاہ تھے اور جانتے تھے کہ انہیں عظیم کام سونپے جا سکتے ہیں۔ چنانچہ انہیں افریقہ کے گورنر کا منصب سونپا گیا۔

No comments:

DEVTA-PART 2

    "دیوتا" "دیوتا" اردو ادب کی تاریخ کا سب سے طویل اور مشہور سلسلہ وار ناول ہے، جو محی الدین نواب کی تخلیق ہے۔ یہ ناول ...

Search This Blog