عشرۃ ‏الاعتکاف ‏اور ‏شب ‏قدر - KitabGhar.Blog

Free books "A room without books is like a body without soul."

Tuesday, June 2, 2020

عشرۃ ‏الاعتکاف ‏اور ‏شب ‏قدر


حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ رمضان المبارک کا مہینہ آیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے اوپر ایک مہینہ آیا ہے جس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے جو شخص اس رات سے محروم رہ گیا گویا ساری ہی خیر سے محروم رہ گیا اور اس کی بھلائی سے محروم نہیں رہتا مگر وہ شخص جو حقیقتاً محروم ہی ہے (رواہ ابن ماجہ)

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، فرماتی ہیں کہ میں نے پوچھا: یا رسول اللہ ! اگر مجھے شب ِقدر کا(علامات کے ذریعہ) پتہ چل جائے تو کیا دعا مانگوں؟ اس پر حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ دعا تلقین فرمائی: "اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ، تُحِبُّ الْعَفْوَ، فَاعْفُ عَنِّیْ" جس کا ترجمہ یہ ہے: اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے، اور پسند کرتا ہے معاف کرنے کو، پس معاف فرمادے مجھے بھی۔


No comments:

DEVTA-PART 2

    "دیوتا" "دیوتا" اردو ادب کی تاریخ کا سب سے طویل اور مشہور سلسلہ وار ناول ہے، جو محی الدین نواب کی تخلیق ہے۔ یہ ناول ...

Search This Blog