شہاب نامہ - KitabGhar.Blog

Free books "A room without books is like a body without soul."

Sunday, May 24, 2020

شہاب نامہ

شہاب نامہ‘‘قدرت اللہ شہاب کی خودنوشت سوانح عمری ہے۔قدرت اللہ شہاب کا شمار ان عظیم افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں کار ہائے نمایاں انجام دیے۔انھوں نے ادب اور بیوروکریسی کی شاہراہوں پر ایسے تا دیر قائم رہنے والے نقوش چھوڑے ہیں جو تازہ واردان کے لیے ہر زمانے میں چراغِ راہ کا کام دیں گے۔انھوں نے اپنے طرز عمل سے نہ صرف نئی نسل کو متاثر کیا بلکہ اپنے عہد کے روایتی اور فرسودہ نظام کو بدلنے اور اسے ایک نئی اور پائیدار سمت عطا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔وہ ان لوگوں میں سے تھے جو’’زہر ِہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکے قند‘‘۔ان کی شخصیت عجز و انکسار ی،صبر واستقلال،جرأت مندی،فرض شناسی،حب الوطنی،ادب نوازی،دیانت داری،انسان دوستی،سادگی اور تصوّف کا ایک ایسا خوبصورت مرقع تھی جس کے ہر رنگ میں سو رنگ پنہاں تھے۔

DOWNLOAD


No comments:

DEVTA-PART 2

    "دیوتا" "دیوتا" اردو ادب کی تاریخ کا سب سے طویل اور مشہور سلسلہ وار ناول ہے، جو محی الدین نواب کی تخلیق ہے۔ یہ ناول ...

Search This Blog