کتاب سیاست کے فرعون مصنف وکیل انجم.
پنجاب کے پرانے خاندانوں میں کھرل ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں اس خاندان نے صوبے میں انگریزوں کے عروج سے پہلے ہر تاریخی ہنگامے میں اہم کردار ادا کیا ہے خاص طور پر سکھوں کے ابتدائی ایام میں کھرل کافی عرصے تک اپنی طاقت اور شہ زوری کے بل بوتے پر ناقابل حل معمہ بنے رہے .
پنجاب کے اس صحت مند اور توانا خاندان کو جاگیرداروں کے زمرے میں شامل کرتے وقت یہ وضاحت ضروری ہے کہ کھرلوں کو بحیثیت ایک خاندان جاگیردار نہیں کہا جا سکتا کیونکہ خاندان کی مختلف شاخوں میں کئی کنبے اور افراد ایسے بھی ہیں جو زمینوں کی تقسیم در تقسیم کی وجہ سے اب کسانوں کی معمولی زندگی گزار رہے ہیں لیکن اس خاندان میں اب بھی بڑے بڑے جاگیردار موجود ہیں.
No comments:
Post a Comment