انگولہ جسے جمہوریہ انگولہ کے نام سے جانا جاتا ہے، وسطی افریقہ کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔ اس کے جنوب میں نمیبیا، شمال میں جمہوریہ کانگو، مشرق میں زیمبیا جبکہ مغرب میں بحر اوقیانوس موجود ہے۔ اس کا دار الحکومت لوانڈا ہے۔
16ویں صدی سے 1975 تک انگولہ پرتگال کی نو آبادی رہا ہے۔ آزادی کے بعد 1975 سے 2002 تک انگولہ میں انتہائی خونریز خانہ جنگی جاری رہی ہے۔ صحرائے صحارا کے علاقے میں تیل اور ہیروں کی پیداوار کے لیے انگولا دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ تاہم اوسط عمر اور بچوں کی شیرخوار عمر میں شرحِ اموات دنیا بھر میں سب سے بلند شرح والے ملکوں میں سے ایک ہیں۔ اگست 2006 میں مختلف چھاپ مار گروہوں کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا جو اب بھی لاگو ہے۔
No comments:
Post a Comment