حکومت برائی یا بھلائی کا سر چشمہ - KitabGhar.Blog

Free books "A room without books is like a body without soul."

Tuesday, May 26, 2020

حکومت برائی یا بھلائی کا سر چشمہ

یہ کتابچہ ’خطبات‘ کے باب ہفتم بعنوان ’جہاد‘ سے لیا گیا ہے، اس میں سید مودودیؒ حکومت کی اہمیت کو کچھ یوں دوٹوک انداز میں بیان کرتے ہیں کہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے دین کا غلبہ برپا کرنے والوں کی ہمت بڑھاتے ہیں۔اسلام کا حقیقی مقصود کیا ہے، وہ ہمیں یہ کتابچہ پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے۔
اسلام کو دل نشیں، مدلل اور جا مع انداز میں پیش کرنے کا جو ملکہ اور خداداد صلاحیت سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کو حاصل ہے وہ محتاج بیان نہیں۔ آپ کی تصانیف و تالیفات کی ایک ایک سطر جیسی یقین آفریں اور ایمان افزا ہے، اس کا ہر پڑھالکھا شخص معترف و مدّاح ہے ۔ کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد، جوان، بچے، مرد وعورت ان تحریروں سے متاثر ہو کر اپنے سینوں کو نورِ ایمان سے منور کر چکے ہیں۔ ان کتابوں کی بدولت تشکیک کے مارے ہوئے لاتعداد اشخاص ایمان و یقین کی بدولت سے مالا مال ہوئے ہیں اور کتنے ہی دہریت و الحاد کے علم بردار اسلام کے نقیب بنے ہیں۔ یوں تو اس ذہنی اور عملی انقلاب لانے میں مولانا محترم کی جملہ تصانیف ہی کو پیش کیا جا سکتا ہے لیکن ان میں سر فہرست کتاب ”خطبات “ہے۔

DOWNLOAD


No comments:

DEVTA-PART 2

    "دیوتا" "دیوتا" اردو ادب کی تاریخ کا سب سے طویل اور مشہور سلسلہ وار ناول ہے، جو محی الدین نواب کی تخلیق ہے۔ یہ ناول ...

Search This Blog