نمل - KitabGhar.Blog

Free books "A room without books is like a body without soul."

Wednesday, May 13, 2020

نمل

نمرہ احمد پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ انگریزی یا جاسوسی ناولز سے آئیڈیاز لے کر ناول لکھتی ہیں۔ لکھتی ہوں گی ان کا ایمان ان کے ساتھ لیکن جس طرح وہ اپنے ناولز میں قرآن کے حوالے شامل کرتی ہیں، اور قارئین کو قرآنی احکامات کی طرف راغب کرتی ہیں اس طرح کسی انگریزی یا جاسوسی ناول میں نہیں ہوتا۔ نمرہ احمد کے ناولز میں مجھے یہی چیز سب سے زیادہ پسند ہے کہ وہ قاری کو اس کے دین اور اللہ کے قریب لاتی ہیں۔

اس ناول میں بھی انہوں نے ہیروئن نمبر تین یا چار کو جس طرح نماز کی طرف رغبت دلائی ہے، بتایا ہے کہ ہر ایک کی 'خمر' یا 'چرس' الگ الگ ہوتی ہے، اور ہر وہ چیز جو آپ کو اپنا عادی کرلے، کسی اور طرف دھیان نہ دینے دے وہ خمر ہی ہوتی ہے اور خمر ہی کی طرح ہر نشہ آور شے حرام ہوتی ہے چاہے وہ کسی سے ان باکس میں بظاہر بے ضرر چیٹ کرنے کا نشہ ہی کیوں نہ ہو۔ جس طرح نمرہ احمد نے اسے نامحرم کے ساتھ ان باکس، ان باکس کھیلنے سے منع کیا ہےاس آئینے میں بہت سے لوگوں کو اپنا چہرہ اور کردار نظر آئے گا اور بہت سی لڑکیوں کو یہ ناول اس بظاہر بے ضرر لیکن تباہ کن راستے پر مزید چلنے سے روک دے گا۔ یہی نہیں بلکہ یہ بھی بتایا ہے کہ اس "خمر" سے کس طرح اپنا پیچھا چھڑانا ہے۔

No comments:

DEVTA-PART 2

    "دیوتا" "دیوتا" اردو ادب کی تاریخ کا سب سے طویل اور مشہور سلسلہ وار ناول ہے، جو محی الدین نواب کی تخلیق ہے۔ یہ ناول ...

Search This Blog